•• مشتاق احمد یوسفی پڑھیے اور سَر دُھنیے ••
•• آج کل تو بغیر ڈاکٹر کی مدد سے آدمی مر بھی نہیں سکتا۔
•• آدمی ایک دفعہ پروفیسر ہو جائے تو عمر بھر پروفیسر ہی کہلاتا ہے۔ خواہ بعد میں سمجھداری کی باتیں ہی کیوں نہ کرنے لگے۔
•• انسان کو موت ہمیشہ قبل از وقت اور شادی بعد از وقت معلوم ہوتی ہے۔
•• ڈاکٹر کی دعا اور بیوی کی چپ، کبھی اچھا شگون نہیں رہا۔۔۔
•• محبت اندھی ہوتی ہے چناچہ عورت کے لیےخوبصورت ہونا ضروری نہیں بس مرد کا نابینا ہونا کافی ہے۔
•• وہ زہر دے کے مارتی تو دنیا کی نظر میں آجاتی، انداز قتل تو دیکھو، ہم سے شادی کرلی ...
•• مونگ_پھلی اور آوارگی میں یہ خرابی ہے کہ آدمی ایک دفعہ شروع کردے تو سمجھ میں نہیں آتا کہ ختم کیسے کرے۔
•• بہت کم لیڈر ایسے گزرے ھیں جنہیں صحیح وقت پر مرنے کی سعادت نصیب ھوئی ہے۔
•• بڑھاپے کی شادی اور بینک کی چوکیداری میں ذرا فرق نہیں -
سوتے میں بھی ایک آنکھ کھلی رکھنی پڑتی ہے -
•• جاڑے اور بڑھاپے کو جتنا زیادہ محسوس کرو اتنا ہی لگتا چلا جاتا ہے۔
•• ساس. سسر. موسم اور حکومت کے خلاف لکھنے کے لیے دماغ پر زیادہ زور نہیں دینا پڑتا۔
•• جس دن بچے کی جیب سے فضول چیزوں کی بجائے پیسے برآمد ہوں تو سمجھ لینا چاہئے کہ اب اسے بے فکری کی نیند کبھی نصیب نہیں ہوگی۔
•• سوال یہ نہیں کہ بعد از مرگ کوئی زندگی ہے کہ نہیں، سوال یہ ہے کہ کیا آپ موت سے پہلے واقعی جی رہے ہیں-
•• مسلمان کسی ایسے جانور کو محبت سے نہیں پالتے جسے ذبحہ کر کے کھا نہ سکیں۔
•• پاکستان کی افواہوں کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ سچ نکلتی ہیں۔