"Here is the true meaning and value of compassion and nonviolence, when it helps us to see the enemy's point of view, to hear his questions, to know his assessment of ourselves. For from his view we may indeed see the basic weaknesses of our own condition, and if we are mature, we may learn and grow and profit from the wisdom of the brothers who are called the opposition."
Wednesday, October 10, 2018
Sunday, October 07, 2018
’’میں اپنے دادا کی روح سے بات کرنا چاہتا ہوں ‘‘۔
ایک عامل کا بڑا چرچہ تھا کہ وہ روحوں سے بات کروادیتے ہیں ۔ ایک بچہ جو اپنی ذہانت سے ہوشیاری کی وجہ سے محلے بھر میں مشہور تھا ان عامل کے پاس پہنچا اور نذرانہ پیش کرنے کے بعد کہا ۔
''میں اپنے دادا کی روح سے بات کرنا چاہتا ہوں ''۔
اسے ایک اندھیرے کمرے میں لے جایا گیا جہاں اگر بتیاں جل رہی تھیں ۔چند لمحوں کے بعد ایک بھاری آواز سنائی دی ۔
کیوں آئے ہو برخوردار؟قریب سے عامل صاحب کے چیلے نے بچے کو ٹھوکا دیا یہ تمہارے دادا کی روح بول رہی ہے ۔ پوچھو کیا پوچھنا چاہتے ہو ؟
دادا جان ! بچے نے سر کھجاتے ہوئے کہا ۔
''مجھے آپ سے صرف یہ پوچھنا ہے کہ آپ کی روح یہاں کیا کررہی ہے ؟ جبکہ آپ کا تو بھی انتقال بھی نہیں ہوا''
جہنم میں جانے کے لئے تو بڑی سخت محنت کی ضرورت ھوتی ھے۔
اشفاق احمد لکھتے ہیں کہ ایک دن میں نیکر پہن کر سپارہ پڑھنے مسجد چلا گیا مولوی صاحب غصے میں آ گئے، بولے. ارے نالائق تم مسجد میں نیکر پہن کر کیوں آ گئے؟ بے وقوف ایسے مسجد میں آؤ گے تو جہنم میں جاؤ گے۔
میں نے گھر آ کر ماں جی کو بتایا تو ماں بولی پتر مولوی صاحب غصے میں ہوں گے جو انہوں نے ایسا کہہ دیا ورنہ بیٹا جہنم میں جانے کے لئے تو بڑی سخت محنت کی ضرورت ھوتی ھے۔ جہنم حاصل کرنے کے لئے پتھر دل ہونا پڑتا ھے۔ جہنم لینے کے لئے دوسروں کا حق مارنا پڑتا ھے. قاتل اور ڈاکو بننا پڑتا ھے، فساد پھیلانا پڑتا ھے، مخلوقِ خدا کو اذیت دینی پڑتی ھے، نہتے انسانوں پر آگ اور بارود کی بارش کرنا پڑتی ھے. محبت سے نفرت کرنا پڑتی ھے۔ اس کے لئے ماؤں کی گودیں اجاڑنی پڑتی ہیں. رب العالمین اور رحمت العالمین سے تعلقات توڑنے پڑتے ہیں، تب کہیں جا کر جہنم ملتی ہے۔ تُو تو اتنا کاہل ھے کہ پانی بھی خود نہیں پیتا۔ تجھ سے یہ محنت کیونکر ہو سکے گی؟
تو تو چڑیا کی موت پر ہفتوں روتا رہتا ھے پھر تُو اتنا پتھر دل کیسے بن سکتا ھے؟ بیٹا مولوی صاحب کی باتوں پر دھیان مت دینا ورنہ تمھارے اندر" خدا کا صرف ڈر بیٹھے گا محبت نہیں" ❤
Subscribe to:
Posts (Atom)
Subconscious Mind!
What if I told you that there was a part of your mind that is always working, even when you are asleep? This part of your mind is known as...
-
جب جوبن تیرا ڈھل جائے جب پیار کی عمر نکل جائے جب چھوڑ دے تجھ کو حُسن تیرا جب چہرہ پُر ہو جھریوں سے جب زلف کے خم نہ ہوں باقی جب رنگت ...
-
یہ چاند تارے فدا ہوں تجھ پر، الٹ دے تُو جو نقاب جاناں بہار ساری نثار تجھ پر، ہے چیز کیا یہ گلاب جاناں شمار کرتا ہوں خود کو تجھ پر، تُو زندگی...
-
Hello Friends, Today I received this article from a friend. Its really wonderful and I'd like to share it with you. Hope you like it. He...