آسمانوں سے کوئی بشارت نہیں اور زمیں گنگ ہے
وقت اک بیوہ ماں کی طرح سوگ میں مبتلا ہے
سسکیاں لے کے چلتی ہے کالی ہوا
خواہش کے کنول درد کی جھیل سے سر اٹھاتے نہیں
... خواب تک بند آنکھوں میں آتے نہیں
ساری سچی کتابوں میں یہ درج ہے
ایسے حالات میں
آسمان سے نبی یا تباہی زمیں کیطرف
بھیجے جاتے رہے ہیں
مگر ان کتابوں میں یہ بھی لکھا ہے
نبی اب نہیں آیئں گے _!
آسمانوں سے کوئی بشارت نہیں اور زمیں گنگ ہے
وقت اک بیوہ ماں کی طرح سوگ میں مبتلا ہے
سسکیاں لے کے چلتی ہے کالی ہوا
خواہش کے کنول درد کی جھیل سے سر اٹھاتے نہیں
... خواب تک بند آنکھوں میں آتے نہیں
ساری سچی کتابوں میں یہ درج ہے
ایسے حالات میں
آسمان سے نبی یا تباہی زمیں کیطرف
بھیجے جاتے رہے ہیں
مگر ان کتابوں میں یہ بھی لکھا ہے
نبی اب نہیں آیئں گے _!
~AU