Sunday, July 04, 2010

Important - think differently

 
With special thanks to my brother Mazhar Shah.

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ،،،

1-           جب تم نماز نہ پڑهو تو مت سوچو كہ وقت نہيں ملا.  بلكہ يہ سوچو كہ تم سے كونسى غلطى ہوئى ہے كہ الله تبارک وتعالى نے تم كو اپنے سامنے كهڑا كرنا پسند نہ كيا ... اس پر غور كرو!!!

2-           اگر توكل سيكهنا ہے تو پرندوں سے سيكهو كہ جب وه شام كو گهر واپس جاتے ہيں توان كى چونچ ميں كل كے لئيے كوئى دانہ نہيں ہوتا.

3-            جو ايمان اتنا كمزور ہو كہ چل كر مسجد تک نہ جائے وه بهلا قيامت كے دن جنت ميں كيسے لے كر جائيگا....... غور كريں!!!!!

4-            ہركوئى چاہتا ہے كہ مجہے كاميابى مل جائے ليكن جب مسجد سے دن ميں 5 مرتبہ آواز آتى ہے "حي على الفلاح" آؤ كاميابى كى طرف – تو اس طرف جانے كى ہم زحمت نہيں كرتے.  افسوس كہ جس چيز كو وه سارى زندگى ہر جگہ تلاش كركہ بهى حاصل نہيں كرسكا وه تو خود اسے اپنے پاس بلارہى ہے .... ذرا سوچيں!!!

5-            الله رب العزت نے فرمايا اگر ميں نے تمام باتيں قسمت ميں لكہنى ہوتيں تو ميں اپنے بندے كو دعا مانگنا نہ سيكهاتا.

6-            جب حضور كے وصال كا وقت قريب آيا تو آپ نے حضرت عزرائيل سے پوچها كہ "كيا ميرى امت كو بهى موت كى اتنى تكليف برداشت كرنى پڑے گى" تو فرشتے نے فرمايا "جى".  تو آپ كى آنكهـ مبارك سے آنسو جارى ہوگئے تو الله نے فرمايا "اے محمد آپ كى امت اگر ہر نماز كے فوراً بعد آئية الكرسى پڑہے گى تو موت كے وقت اس كا ايک پاؤں دنيا ميں ہوگا اور ايک جنت ميں... سبحان الله!!!

7-            كوشش كرو كہ تم دنيا ميں رہو دنيا تم ميں نہ رہے كيونكہ كشتى جب تک پانى ميں رہتى ہے خوب تيرتى ہے ليكن جب پانى كشتى ميں جاتا ہے تو وه ڈوب جاتى ہے (حضرت على).

جزاك الله

 

 

Subconscious Mind!

What if I told you that there was a part of your mind that is always working, even when you are asleep? This part of your mind is known as...